سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 5 ایرانی فوجیوں سمیت 11 غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا

سیکیورٹی فورسز نے ایرانی فوجیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کو تربت کے علاقے سے بازیاب کرایا


ویب ڈیسک March 02, 2014
فروری کے وسط میں دہشت گرد تنظیم جیش عدل کی جانب سے ان ایرانی فوجیوں کے اغوا کیا گیا تھا۔ فوٹو فائل

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں کارروائی کرکے 5 ایرانی فوجیوں سمیت 11 غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے تربت كے علاقے میں كارروائی كركے ایران کے سرحدی علاقے سے اغوا کئے گئے 5 ایرانی فوجیوں سمیت 11 مغویوں كو بازیاب كروالیا جس کی ایران کے نائب آرمی چیف جنرل مسعود جزائری نے بھی تصدیق کی ہے۔


واضح رہے کہ فروری کے وسط میں دہشت گرد تنظیم جیش عدل کی جانب سے ان ایرانی فوجیوں کے اغوا کے بعد ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے فوجیوں کی بازیابی کے لئے پاکستان میں فوجی دخل اندازی کی دھمکی دی تھی جس پر دفتر خارجہ اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کی جانب سے ایران سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں