جنوبی کوریا کے نومنتخب صدر نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

عالمی قوتیں شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری بند کرائے، صدر یون سک یول


ویب ڈیسک May 10, 2022
امریکی صدر آئندہ مای جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے، فوٹو: رائٹرز

جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر یون سک یول نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر یون سک یول نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔ صدر یون سک یول نے حلف برادری کی تقریب سے خطاب میں شمالی کوریا کو ملک کا حقیقی دشمن قرار دیتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کا مزید کہنا تھا کہ عالمی قوتیں بھی پڑوسی ملک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو فی الفور بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار سب کے لیے خطرہ ہیں۔

صدر یون سک یون کے حلف اُٹھانے سے قبل ہی شمالی کوریا نے میزائل تجربات میں اضافہ کردیا تھا اور صرف ایک ہفتے میں دو بیلسٹک میزائل تجربات کیے تھے جب کہ رواں برس اب تک 16 میزائل تجربات کرچکا ہے۔

شمالی کوریا کی پابندیوں کے باوجود میزائل تجربات پر حلیفوں سے بات چیت کرنے امریکی صدر جوبائیڈن اس ماہ جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ بھی کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |