مسلم مخالف بھارتی فلم ’کشمیر فائلز‘ پر سنگاپور میں پابندی عائد

متنازع فلم میں کشمیر وادی کی تاریخ کو غلط اور ہندوپنڈتوں کو مظلوم جبکہ مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کیا گیا ہے


ویب ڈیسک May 10, 2022
فلم کی کہانی طے شدہ قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کرتی ہے، سنگاپور انتظامیہ

PESHAWAR: بھارت کی متنازع فلم 'دی کشمیر فائلز' پر سنگاپور میں پابندی عائد کردی گئی جس میں مسلمانوں کے کردار کو مسخ کرکے دکھایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دی کشمیر فائلز میں کشمیر وادی کی تاریخ کو غلط اور ہندوپنڈتوں کو مظلوم جبکہ مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم سنگاپور کی متعلقہ انتظامیہ نے اس فلم پر اپنے ملک میں پابندی عائد کردی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی متنازع اور طے شدہ قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کرتی ہے جس کے سبب 'دی کشمیر فائلز' سنگاپور میں نہیں چلائی جاسکتی، فلم میں کشمیر کے حوالے سے یکطرفہ کہانی پیش کی گئی ہے۔

سنگاپور انتظامیہ نے یہ بھی واضح کردیا کہ کسی بھی نسل یا مذہب سے تعلق رکھنے والی برادریوں کی فلم کے ذریعے توہین کی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ مسلم مخالف فلم 'دی کشمیر فائلز' 90 کی دہائی میں کشمیروادی سے ہندو پنڈتوں کے اخراج پر مبنی فلم ہے اور اس فلم کی کہانی کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، یہ فلم محض مسلمانوں کو نیچا دکھانے کے لیے بنائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں