ہالا گرلز کالج کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا مزاحمت پر شدید فائرنگ
گیارہویں جماعت کی طالبہ کالج سے گھر جارہی تھی، مسلح افراد کار میں لے کر فرار، فائرنگ سے خوف و ہراس
4 نامعلوم مسلح افراد نے ہالا گرلز کالج کی گیارہویں جماعت کی طالبہ ساجدہ گاہو کو اغوا کرلیا، کار میں لے کر فرار ہوگئے۔
وہاں پر موجود لڑکیوں اور شہریوں نے مزاحمت کی تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ طالبہ کالج سے گھر جارہی تھی۔ واقعے کے اطلاع پر ایس ایس پی مٹیاری امجد شیخ نے ایس ایچ او ہالا کو فوری مقدمہ درج کرکے کارروائی کا حکم دے دیا۔ ساجدہ کے والد اللہ رکھیو کی فریاد پر میرپنہورسمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس لڑکی اور مسلح افراد کی تلاش کے لے چھاپے مار رہی ہے۔