بی جے پی نے مغل بادشاہوں کے نام سے منسوب سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کی مہم شروع کردی

2014 میں اقتدار سنبھالتے ہی بی جے پی نے مسلمانوں سے منسوب سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کی متنازعہ بحث شروع کردی تھی


ویب ڈیسک May 10, 2022
مغل بادشاہوں کے نام سے منسوب سڑکیں(فوٹو فائل)

CHAK JHUMRA: انتہاپسند بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے مغل بادشاہوں کے ناموں سے منسوب سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلم ناموں سے منسوب سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کردیا ہے، انتہاپسند ہندو رہنما آدیش گپتا نے کہا ہے کہ مسلم بادشاہوں کے ناموں سے منسوب سڑکیں 'مسلمانوں کی غلامی کی یادگار ہیں'۔

بی جے پی دہلی کے سربراہ آڈیش گپتا نے تغلق روڈ کا نام بدل کے گروبند سندھ مارگ، اکبر روڈ کو مہارانہ پرتاپ، اورنگزیب لین کو عبدالکلام لین، ہمایوں روڈ کو مہارشی والمیکی اور شاہجہاں روڈ کا نام تبدیل کرکے جنرل بپن راوت کے نام پر رکھنے کا مشورہ دیا۔

آدیش گپتا نے مزید کہا کہ بابر لین کا نام بھی تبدیل کیا جانا چاہیے اور آزادی پسند رہنما کھودیرام بوس کے نام سے منسوب کیا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ 2014 میں بی جے پی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سڑکوں، شاہراہوں، گلیوں اور چوراہوں کے نام تبدیل کرنے کا تنازعہ اور بحث شروع کی تھی۔

سنہ 2015 میں اورنگزیب روڈ کا نام تبدیل کرکے سابق بھارتی صدر اے پی جے عبدالکلام رکھا جاچکا ہے جب کہ ایک سال قبل ریس کورس روڈ کو بھی 'لوک کلیان مارگ' سے بدل گیا تھا'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں