رنویر سنگھ نے شاہ رخ خان کو بھارتی فلم انڈسٹری کا بانی قرار دے دیا

کنگ خان نے شاپنگ مال کی طرح انٹرٹینمنٹ انڈسٹری تعمیر کی جس میں میری چھوٹی سی دکان ہے، اداکار


ویب ڈیسک May 10, 2022
رنویر سنگھ، شاہ رخ خان کے بڑے مداح نکلے (فوٹو، فائل)

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے شاہ رخ خان کو بھارتی فلم انڈسٹری کا بانی قرار دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران رنویر سنگھ نے کہا کہ بالی ووڈ کے کنگ خان نے بھارت کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری تعمیر کی جو ایک شاپنگ مال کی عمارت کی مانند ہے جس میں ہم جیسے اداکار اپنی چھوٹی سی دکان چلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ نے انڈسٹری میں ایوارڈ شو، لائیو شو، اشتہارات اور فلم کی تشہیری مہم کو تقویت پہنچائی، کنگ خان سے بے حد محبت ہے اور وہ بے شمار عزت کے بھی مستحق ہیں، انہیں نئی فلم میں جلوہ گر ہوتا دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کررہا ہوں۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان سلور اسکرین سے کافی عرصے دوری کے بعد اپنی نئی فلم 'پٹھان' میں جلوے بکھیریں گے۔ دوسری جانب رنویر سنگھ کی نئی فلم 'سرکس' کا پوسٹر جاری کردیا گیا جبکہ فلم رواں سال 23 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔