کراچی میں پتنگ کی ڈور نے نوجوان کی جان لےلی
متوفی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا
کراچی:
کراچی میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرجانے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جب کہ ایک شخص پتنگ کی ڈور سے زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پتنگ کی قاتل ڈور سے نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں اس وقت پیش آیا جب متوفی موٹر سائیکل پر سفر کررہا تھا۔
موٹرسائیکل پر سوار نوجوان کے گلے پر پتنگ کی دور پھرجانے سے شدید زخمی ہوگیا جسے علاقہ مکینوں نے ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
اسپتال میں متوفی کی شناخت 17 سالہ کامران کے نام سے ہوئی جو شاہ فیصل کالونی کا ہی رہائشی بتایا جارہا ہے۔
دوسری جانب شریف آباد کے علاقے غریب آباد کے قریب بھی موٹر سائیکل سوار ایک شخص قاتل ڈور کی لپیٹ میں آیا لیکن خوش قسمتی زندہ بچ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے پتنگ کی ڈور پھرجانے سے زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔