سب اپنے ذاتی خرچ پر لندن جارہے ہیں احسن اقبال نے عمران خان کا دعویٰ جھوٹ قرار دے دیا

عمران نیازی تمھیں جھوٹا اور کذاب ثابت کرنے کے لیے یہی بات کافی ہے، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک May 10, 2022
(فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سب اپنے ذاتی پیسوں سے ٹکٹ خرید کر نوازشریف سے ملنے لندن جار ہے ہیں۔

عمران خان کے جہلم میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر عمران خان کا بیان لکھا اور پھر نیچے وضاحت پیش کی۔

احسن اقبال نے عمران خان کے بیان کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ''حقیقت یہ ہے کہ سب اپنے ذاتی پیسوں سے ٹکٹ خرید کر لندن جارہے ہیں جہاں وہ قیام کا بندوبست بھی اپنا اپنا کریں گے''۔


انہوں نے لکھا کہ 'یہی کافی ہے عمران نیازی تمھیں جھوٹا اور کذاب ثابت کرنے کے لئے- تمھیں تمھارے جھوٹ کی نحوست نے ہی مارا ہے'۔

مزید پڑھیں: کابینہ کا سزا یافتہ شخص سے ملنے لندن جانا پاکستان کی توہین ہے، عمران خان

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے لندن میں پارٹی اجلاس طلب کرلیا، وزیراعظم آج رات روانہ ہونگے

واضح رہے کہ عمران خان نے جہلم میں خطاب کے دوران کہا کہ 'یہ سب (کابینہ اراکین) عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لندن جارہے ہیں جہاں وہ مفرور شخص سے ملاقات کر کے ہدایت لیں گے یہ پاکستان کی توہین ہے'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں