سب اپنے ذاتی خرچ پر لندن جارہے ہیں احسن اقبال نے عمران خان کا دعویٰ جھوٹ قرار دے دیا

عمران نیازی تمھیں جھوٹا اور کذاب ثابت کرنے کے لیے یہی بات کافی ہے، وفاقی وزیر

(فوٹو : فائل)

ISLAMABAD:
وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سب اپنے ذاتی پیسوں سے ٹکٹ خرید کر نوازشریف سے ملنے لندن جار ہے ہیں۔

عمران خان کے جہلم میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر عمران خان کا بیان لکھا اور پھر نیچے وضاحت پیش کی۔

احسن اقبال نے عمران خان کے بیان کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ''حقیقت یہ ہے کہ سب اپنے ذاتی پیسوں سے ٹکٹ خرید کر لندن جارہے ہیں جہاں وہ قیام کا بندوبست بھی اپنا اپنا کریں گے''۔
Load Next Story