ایلون مسک نے ٹرمپ پر عائد تاحیات ٹوئٹر پابندی کو ختم کرنے کے عندیہ دیدیا

سابق امریکی صدر پر پابندی کا فیصلہ انتہائی احمقانہ تھا، ٹوئٹر سربراہ ایلون مسک


ویب ڈیسک May 10, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

KABUL: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے ٹرمپ پر عائد تاحیات ٹوئٹر پابندی کو ختم کرنے کے عندیہ دیدیا۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ سابق امریکی صدر پر پابندی لگانے کا ٹوئٹر کا اقدام 'اخلاقی طور پر برا فیصلہ اور انتہائی احمقانہ تھا'۔

ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے کہا کہ میرے خیال میں سابق امریکی صدر پر پابندی لگانا درست نہیں تھا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنوری 2021 میں ٹوئٹر نے پابندی عائد کردی گئی تھی، اس کے جواب میں انکے حامیوں نے یو ایس کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا اور جو بائیڈن کی انتخابی فتح کی تصدیق کو روکنے کی کوشش کی تھی۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ اپریل کے اختتام پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ٹوئٹر پر ان کا اکاؤنٹ بحال بھی کر دیا جاتا ہے تو بھی وہ واپس نہیں آئیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹوئٹرپر اکاؤنٹ بحال کر بھی دیا جاتا ہے تب بھی واپس نہیں آؤں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

یاد رہے کہ امریکی ارب پتی ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں