جھوٹ اورپروپیگنڈے کوپاکستان سے تعلقات میں آڑے نہیں آنے دیں گےامریکا

پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی وزیرخارجہ نے پاکستانی ہم منصب سے دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ:فوٹو:فائل

کراچی:
امریکا نے کہا ہے کہ جھوٹ اورپروپیگنڈے کو پاکستان سے تعلقات میں آڑے نہیں آنے دیں گے۔


امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے الزامات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ جھوٹ، پروپیگنڈے اورڈس انفارمیشن کو پاکستان سے تعلقات میں آڑے آنے نہیں دیں گے۔

ترجمان محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے 6 مئی کو پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹوزرداری سے فون پربات کی اوردونوں ممالک کے 75 سالہ تعلقات مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں استحکام اوردہشتگردی کیخلاف مشترکہ اقدامات پربھی بات چیت کی۔
Load Next Story