حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ ایپل سماعت کے لئے مقرر

جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ درخواست پر کل سماعت کرے گا


ویب ڈیسک May 11, 2022
جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ درخواست پر کل سماعت کرے گا(فائل:فوٹو)

کراچی: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ ایپل سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ ایپل سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی ہے، جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ درخواست پر کل سماعت کرے گا، جب کہ جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ لارجر بینچ میں شامل ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف ایپل پر لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے حمزہ شہباز سے حلف کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، جب کہ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے چیف جسٹس سے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی، اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے یہ بینچ تشکیل دیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں