کراچی کے بنگلے میں قید 11 سالہ گھریلو ملازمہ بازیاب

مالک نے بیٹے کے پاؤں پر گرم پانی غلطی سے گرنے پر قید کرلیا تھا


Staff Reporter May 11, 2022
مالک نے بیٹے کے پاؤں پر گرم پانی غلطی سے گرنے پر قید کرلیا تھا

پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں بنگلے سے 11 سالہ نوعمر لڑکی کو بازیاب کراکے والدین کے حوالے کردیا ، لڑکی گھریلو ملازمہ ہے ۔

مالک نے بیٹے کے پاؤں پر گرم پانی غلطی سے گرنے پر حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا ، پولیس حکام کے مطابق چھاپہ مار کارروائی نارتھ ناظم آباد بلاک این میں تیموریہ کے علاقے میں کی گئی جہاں نعمان نامی شہری کے بنگلے پر چھاپہ مارا گیا ، کارروائی سندھ پولیس کے چائلڈ اینڈ ویمن پروٹیکشن سیل کی جانب سے کی گئی ، واقعے کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج کیا گیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ نعمان نامی شہری نے ڈیفنس میں واقع اپنے بنگلے میں مذکورہ لڑکی کو کام پر رکھا تھا لیکن بعد میں وہ اسے اپنے نارتھ ناظم آباد والے بنگلے پر لے آیا ، ملازمہ بچی سے غلطی سے گرم پانی نعمان کے بیٹے کے پائوں پر گرگیا جس پر نعمان نے بچی کو حبس بے جا میں رکھا اور والدین سے پچیس ہزار روپے طلب کیے ، غریب والدین نے واقعے سے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کراکے نعمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں