قاسم سوری نے مسجد نبوی واقعے پر ایف آئی آرز اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

پولیس کو گرفتاری سے بھی روکا جائے، پی ٹی آئی رہنما کی درخواست


ویب ڈیسک May 11, 2022
قاسم سوری قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

تحریک انصاف کے رہنما اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے مسجد نبوی واقعے پر ایف آئی آرز اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔

ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتھہ اور نعیم حیدر ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس اور ایف آئی اے کو ہراساں کرنے جبکہ پولیس کو گرفتاری سے بھی روکا جائے، مجھے اور میرے سمیت تمام نامزد ساتھیوں اور تمام پی ٹی آئی قیادت کو قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی طرف سے غیر قانونی ہراسمنٹ سے روکا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف پورے ملک میں درج شدہ توہین مذہب کے مقدمات کو بھی خارج کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں