قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
2 نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد میں شہید کیا گیا جب کہ ایک زخمی نوجوان نے اسپتال میں دم توڑ دیا
لاہور:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع اسلام آباد میں ایک بار پھر قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور اس دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔
اسی طرح چند روز قبل قابض بھارتی سیکیورٹی فورسز کی گولی سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ اس طرح آج شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 3 ہوگئی۔
مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی حلقہ بندیوں پر وادی بھر میں شدید احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ حریت پسند جماعتوں کی کال پر جگہ جگہ مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 26 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا جب کہ پولیس شیلنگ، ہوائی فائرنگ، تشدد اور لاٹھی چارج سے 109 کشمیری زخمی ہوئے تھے۔