دہشتگردوں کوپناہ دینے کے کیس میں ایم کیوایم پاکستان کےرہنما عامرخان بری

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دیگر2ملزمان منہاج قاضی اوررئیس مما کوبھی بری کردیا


کورٹ رپورٹر May 11, 2022
مقدمے کے نامزد ملزمان کو عدم شواہد کی بنیاد پررہا کیا گیا:فوٹو:فائل

دہشتگردوں کو پناہ دینے کے کیس میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامرخان اوردیگردوافراد منہاج قاضی اوررئیس مما کو بری کردیا گیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگری کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 7 نے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان و دیگر کیخلاف نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے سے متعلق مقدمے میں ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنیوینئر عامر خان، منہاج قاضی اور رئیس مما کو بری کردیا۔

استغاثہ مقدمے میں شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔ خصوصی عدالت نے عامر خان، منہاج قاضی اوررئیس مما کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔ مقدمے میں 2 ملزمان عمران اعجاز نیازی اور نعیم کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

پولیس کے مطابق ملزمان پر نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام تھا۔ ملزمان کیخلاف عزیز آباد تھانے میں مارچ 2015 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں