جامشورو انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم 17 افراد جاں بحق
جاں بحق افراد مزدور پیشہ اور مزدوری کے لیے نوشہرو فیروز سے کراچی جا رہے تھے، ریسکیو
انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں 17 افراد دم توڑ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹری میں جامشورو انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی رضاکار اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، تاہم 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے، جب کہ 18 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا، جہاں 12 مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین میں سوار جاں بحق افراد مزدور پیشہ اور مزدوری کے لیے نوشہرو فیروز سے کراچی جا رہے تھے، جب کہ ٹرک سیہون کی طرف جا رہا تھا، حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک ہے، حادثے میں شدید زخمی 6 افراد کو حیدرآباد کے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد شدید زخمیوں کو لمس اسپتال جامشورو منتقل کرنے کے دوران مانجھند اسپتال میں موجود سرکاری ایمبولینس اسٹارٹ نہ ہوسکی، مانجھند اسپتال سے زخمیوں کو جامشورو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ناکارہ ایمبولینس دی گئی، اسپتال میں موجود لوگوں نے دھکا لگا کر ایمبولینس کو اسٹارٹ کیا جس کے بعد 7 زخمیوں کو لمس جامشورو منتقل کیا گیا۔