500 روپے کے پرانے نوٹ یکم اکتوبرکے بعدتبدیل نہیں کیے جائیں گے اسٹیٹ بینک

وفاقی حکومت کی جانب سے 500 روپے کے پرانے ڈیزائن والے بڑے سائز کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم کی جاچکی ہے۔


Business Reporter September 13, 2012
وفاقی حکومت کی جانب سے 500 روپے کے پرانے ڈیزائن والے بڑے سائز کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم کی جاچکی ہے۔ فوٹو: فائل

ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر اور تمام بینکوں کی شاخوں سے 500 روپے کے پرانے ڈیزائن والے بڑے سائز کے نوٹ تبدیل کرانے کی مدت ختم ہونے میں 20 روز باقی رہ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایس بی پی بی ایس سی یکم اکتوبر 2012 کے بعد نہ تو یہ بینک نوٹ تبدیل کرے گا اور نہ ہی اس کی قیمت کسی فرد یا بینک کو ادا کرنے کا ذمہ دار ہوگا، چنانچہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو ایک بار پھر ہدایت کی ہے کہ وہ 500 روپے کے پرانے ڈیزائن والے بڑے سائز کے نوٹ ملک بھر میں قائم ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر اور بینکوں کی 10 ہزار سے زائد شاخوں سے یکم اکتوبر 2012 تک بینکاری اوقات کے دوران تبدیل کرالیں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 500 روپے کے پرانے ڈیزائن والے بڑے سائز کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم کی جاچکی ہے چنانچہ اس نوٹ کو قانونی طور پر لین دین کیلیے استعمال نہیں کیا جاسکتا، اس نوٹ کو مندرجہ بالا تاریخ تک ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر اور بینکوں کی شاخوں سے صرف تبدیل کرایا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں