ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف بھارت کا پلہ بھاری

10 ون ڈے میچز میں سے گرین شرٹس نے 4 جیتے، پانچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا


Sports Desk March 02, 2014
10 ون ڈے میچز میں سے گرین شرٹس نے 4 جیتے، پانچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو /فائل

ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف بھارت کا پلہ بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 10 میچز کھیلے جاچکے، گرین شرٹس نے4میں کامیابی حاصل کی جبکہ پانچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک مقابلہ بے نتیجہ رہا ہے، اس طرح روایتی حریف کیخلاف پاکستان ٹیم کی کامیابی کا تناسب 44.44 فیصد ہے، مجموعی طور پر ایشیا کپ میں پاکستان نے37 میچز کھیلے، 22 میں کامیابی گرین شرٹس کا مقدر بنی جبکہ 14 میں حریف ٹیمیں فتحیاب رہیں، ایک میچ بے نتیجہ رہا، پاکستان ٹیم کی کامیابی کا تناسب61.11 رہا ہے، دوسری جانب بھارت نے 41 میچز میں سے 25 مقابلوں میں فتح پائی جبکہ 14 میں ناکامی ملی، ایک مقابلہ نتیجہ خیز نہیں رہا، کامیابی کا تناسب 62.50 ہے، پاکستان کا ایونٹ میں بہترین مجموعہ بنگلہ دیش کیخلاف 7 وکٹ پر 385 رہا جو گرین شرٹس نے 21 جون 2010 کو دمبولا کے مقام پر بنایا تھا، ایونٹ میں بھارت کی بہترین کاوش 4 وکٹ پر 374رنز ہے، جو انھوں نے کراچی میں منعقدہ 2008 کے ایڈیشن میں ہانگ کانگ کیخلاف ترتیب دیا تھا، ایونٹ میں بھارت کا کمترین اسکور 193 جبکہ پاکستانی ٹیم کا231 رنز ہے، سچن ٹنڈولکر کو سب سے زیادہ 971 رنز بنانے والے بھارتی بیٹسمین کا اعزاز حاصل ہے۔

پاکستان کی جانب سے انضمام الحق کے 591رنز نمایاں ترین ہیں۔ویرت کوہلی نے 2012 ز میں ڈھاکا کے مقام پر پاکستان کیخلاف 183 کی اننگز کھیلی جو اب تک ایونٹ کی ٹاپ پرفارمنس ہے، بھارت کیخلاف شعیب ملک کے 143رنز آل ٹائم فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، دوسری بہترین پرفارمنس یونس خان کے نام جڑی، انھوں نے ہانگ کانگ کیخلاف 144رنز اسکور کیے، بولنگ میں عرفان پٹھان 22 وکٹیں لے کر بھارت کے کامیاب ترین بولر رہے، پاکستان کے عبدالرزاق 21پلیئرز کو آئوٹ کر کے نمایاں ہیں، دھونی 4 شکاروں کے ساتھ کامیاب ترین بھارتی وکٹ کیپر بنے ہوئے ہیں،موجودہ پاکستانی ہیڈ کوچ اور سابق وکٹ کیپر معین خان 17 شکار (12 کیچز، 5 اسٹمپڈ) کے ساتھ نمایاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں