تھائی شہری نے بیوی کی لاش کیساتھ دو دہائیاں گزار دیں

بیوی کے جنازے کیساتھ 21 سال گزارنے والا معمر شخص متعدد ڈگریاں حاصل کرچکا ہے


ویب ڈیسک May 11, 2022
بیوی کے جنازے کیساتھ زندگی گزارنے والا شخص(فوٹو فائل)

ISLAMABAD: تھائی لینڈ کے بزرگ شہری نے 21 سال قبل وفات پانے والی اہلیہ کی آخری رسومات ادا کردیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں رہائش پذیر 72 سالہ شخص دو دہائیوں سے اپنی مردہ بیوی کے ساتھ زندگی گزار رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ شخص نے ایک چھوٹے سے کمرے میں بیوی کا جنازہ ایک باکس میں رکھا ہوا تھا اور جنازے سے ایسے گفتگو کرتا تھا جیسے بیوی زندہ ہو۔

72 سالہ چرن جنوٹچکل نامی شخص نے ایک این جی او کی مدد سے اپنی اہلیہ کی 30 اپریل 2022 کو تدفین کی۔



ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ این جی او کے رضاکار چھوٹے سے کمرے سے کوفن (باکس) کو نکالتے ہیں جسے پلاسٹک میں لپٹا ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بزرگ شخص کے خلاف تاحال کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوئی کہ انہوں نے 2001 میں اپنی اہلیہ کے انتقال کی خبر متعلقہ حکام کو درج کروائی تھی اور لیکن اس کی آخری رسومات ادا نہیں کیں۔

رپورٹ کے مطابق معمر تھائی شہری متعدد ڈگریاں حاصل کرچکے ہیں اس کے باوجود ان کے گھر میں بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات تک موجود نہیں اور وہ انتہائی نامناسب حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔

72 سالہ شخص نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی اہلیہ اور دو بیٹوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھے مگر جب میں نے اپنی اہلیہ کے جنازے کو گھر میں رکھنے کا فیصلہ کیا تو میرے بیٹوں سے مجھے تنہا چھوڑ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں