اناڑی شخص نے کامیابی سے طیارہ لینڈ کروا دیا

مسافر نے پائلٹ کی طبعیت خراب ہونے پر طیارے کا کنٹرول سنبھالا اور جہاز کو باحفاظت لینڈ کیا


ویب ڈیسک May 11, 2022
ناتجربےکار مسافر نے طیارہ لینڈ کروا دیا(فوٹو فائل)

KABUL: جہاز اڑانے کے تجربے سے ناواقف مسافر نے نجی طیارہ باحفاظت فلوریڈا ایئرپورٹ پر لینڈ کروا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوائی جہاز اڑانے کے تجربے سے ناآشنا مسافر کی جانب سے نجی طیارہ لینڈ کروانے کا واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں اس وقت پیش آیا جب کہ طیارے کا پائلٹ اچانک نیم بے ہوش ہوگیا تھا۔

پائلٹ کے نیم بیہوش ہونے کے بعد مسافر نے اپنے حواس پر قابو رکھا اور ایئرٹریفک کنٹرول کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد ایئرٹریفک کنٹرول نے مسافر کو جہاز اتارنے کا طریقہ کار بتایا۔

مسافر نے ایئرٹریفک کنٹرول کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نجی طیارے 'سیسنا کاروان' کو باحفاظت فلوریڈا ایئرپورٹ پر لینڈ کرویا۔

ایئرٹریفک کنٹرول نے میڈیا کو بتایا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ایروناٹیکل تجربے سے ناواقف شخص نے سیسنا طیارے کو باحفاظت لینڈ کیا ہو۔

ایئرٹریفک کنٹرول نے کہا کہ مسافر نے بغیر گھبرائے ہدایات کو پُرسکون انداز میں سنا اور ان پر عمل درآمد کیا۔

دوسری جانب فیڈرل ایوی ایشن ایجنسی نے پائلٹ کے بے ہوش ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں