ملک وینٹی لیٹر پر ہے ٹھیک کرنے میں دو سے تین سال لگیں گے مریم نواز
عمران خان تمھیں کسی سازش سے نہیں بلکہ تمھارے اراکین قومی اسمبلی نے نکالا ہے، ن لیگی نائب صدر
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے ملک آج وینٹی لیٹر پر ہے۔
صوابی میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 4 سال حکومت کے باوجود ایک بھی منصوبہ نہ ہو تو سازش کے ڈرامے کی ضرورت پڑتی ہے، تمھیں کسی سازش سے نہیں بلکہ تمھارے اراکین قومی اسمبلی نے نکالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4 سال حکمرانی کرنے والا 4 سیکنڈ بھی اپنی کارکردگی نہیں بتاسکتا اور کرسی سے ہٹنے کے بعد سازش کا رونا شروع کردیا، دراصل سازش کا بہانہ بنا کر کارکردگی کو چھپانا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ بات کان کھول کر سُن لو کہ عوام تمھیں سازش کے ڈرامے کے پیچھے چھپنے نہیں دے گی، عمران نیازی کی ڈرامہ بازی اب مزید نہیں چلے سکے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کرسی کے ساتھ دماغ بھی ہل گیا ہے، وہ کبھی فوج، کبھی عدلیہ کوگالی دیتا ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ جتنی گڑبڑعمران خان نے کی ہے اسے ٹھیک کرنے میں دو تین سال لگیں گے۔