ایران میں انتشار و فسادات کی منصوبہ بندی پر 2 یورپی گرفتار
دو یورپی شہریوں کو اسلامی جمہوریہ میں مبینہ عدم تحفظ کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا، وزارت انٹیلی جنس
RAWALPINDI:
ایران میں سیکورٹی ایجنسی نے دو یورپی شہریوں کو عوام میں انتشار اور فسادات کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس نے کہا کہ اس نے دو یورپی شہریوں کو اسلامی جمہوریہ میں مبینہ عدم تحفظ کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی (ISNA) نے اطلاع دی کہ 2 افراد کو ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے فسادات اور عوام سطح پر انتشار پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران کی حکومت کو حالیہ مہینوں میں تباہ حال معیشت، بیروزگاری، مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے زائد ہونے اور بدانتظامی کی وجہ سے شہریوں اور سرکاری ملازمین کی جانب سے احتجاج کا سامنا ہے۔