160 صنعتوں کاانرجی آڈٹ مکمل کرلیا سربراہ این پی او

آڈٹ سے بغیراضافی سرمایہ کاری کے5 فیصدتوانائی کی بچت میں کامیاب ہوئی


Khususi Reporter September 13, 2012
آڈٹ سے بغیراضافی سرمایہ کاری کے5 فیصدتوانائی کی بچت میں کامیاب ہوئی۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

قومی پیداواری آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسرخواجہ یوسف نے کہا ہے کہ قومی پیداوار تنظیم کی انرجی آڈٹ ٹیم نے 160صنعتی یونٹس کا انرجی آڈٹ مکمل کرلیا ہے۔

انرجی آڈٹس کے ذریعے متعدد صنعتیں بغیر اضافی سرمایہ کاری کے5فیصد تک توانائی کی بچت کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق این پی او کی طرف سے ملک کو درپیش توانائی کے بحران کے حل کے سلسلے میں توانائی کی بچت کا دن منایا گیا، این پی او نے اس دن کی مناسبت سے پوسٹرز کی نمائش کا اہتمام کیا جس کا مقصد لوگوں کو توانائی کی بچت کی اہمیت اور طریقوں سے متعلق آگہی دینا ہے۔

جبکہ اس موقع پر این پی او کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خواجہ یوسف نے کہا کہ این پی اوکے انرجی آڈٹس کے ذریعے متعدد صنعتیں بغیر اضافی سرمایہ کاری کے 5 فیصد تک توانائی کی بچت کرنے میں کامیاب ہوئیں، این پی او کی انرجی ٹیم ملک بھر میں انرجی آڈٹس سے متعلق سرگرمیوں میں مصروف ہے اور اب تک 160صنعتی یونٹس کا انرجی آڈٹ مکمل کیا جا چکا ہے جس کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں