اورنج لائن منصوبے کیلئے 49 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

باقی بسیں ایک ماہ کے دوران مرحلہ وار کراچی پہنچ جائیں گی، وزیر ٹرانسپورٹ


ویب ڈیسک May 11, 2022
فوٹو ایکسپریس

RAJANPUR: شہر قائد کے باسیوں کے لیے خوش خبری یہ ہے کہ چین سے اورنج لائن بی آر ٹی منصوبے (عبد الستار ایدھی لائن) کے لیے 49 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی بندر گاہ پہنچ گئی ہے، جس کا باقاعدہ اعلانصوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے بھی کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اورنج لائن منصوبے کی تمام 20 بسیں اور سندھ پیپلز انٹرا بس پروجیکٹ کی 49 بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ گئیں ہیں جو کل تک جہاز سے بندرگاہ پر منتقل ہو جائیں گی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ باقی بسیں ایک ماہ کے دوران مرحلہ وار کراچی پہنچ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سابق وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث ممکن ہوا ہے۔

a-orange-2

انہوں نے کہا کہ دیگر بسیں بھی جلد پہنچ جائیں گی اور ان کی آمد میں ایک ماہ کا دورانیہ لگ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شرجیل میمن نے سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو اورنج لائن آپریشنل کرنے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا تھا۔



صوبائی وزیر نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ کو ایس آئی ڈی سی ایل سے اجلاس کرکے منصوبہ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خود وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے بات کریں گے۔

a-orange

اورنج لائن کو ایک ماہ کے میں آپریشنل کرنا ہے تاکہ اورنگی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے شہریوں کو محفوظ اور آرامدہ سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ یاد رہے کہ اورنگی ٹاؤن سے بورڈ آفس تک اورنج لائن کے منصوبے کا 98 فی صد کام مکمل ہوچکا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں