چیئرمین پی سی بی کے اخراجات کی تفصیل منظر عام پر نہ لانا افسوسناک ہے احسان مانی

بورڈ کو پیسہ کرکٹ کے لیے ہی ملتا ہے، ممبران کے خرچوں کے لیے نہیں


Saleem Khaliq May 12, 2022
ہر معاملہ میں شفافیت ہونا چاہیے، سابق چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ احسان مانی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کے اخراجات کی تفصیل منظر عام پر نہ لانا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ کو پیسہ کرکٹ کے لیے ملتا ہے، ممبران کے خرچوں کے لیے نہیں، ہر معاملہ میں شفافیت ہونا چاہیے۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ میں نے جب بھی اپنی رہائش، گاڑی یا سفر پر خرچ کیا تو اس کی تفصیل ایک دو ہفتے بعد ہی ویب سائٹ پر جاری کر دی جاتی تھی، اگر یہ سلسلہ ختم کر دیا گیا تو افسوسناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں