بھارت میں شدید گرمیآسمان سے پرندے گرنے لگے

گرمی کی شدید لہرسے روزانہ سیکڑوں پرندے آسمان سے گر رہے ہیں


ویب ڈیسک May 12, 2022
حکام نے عوام سے پرندوں کے لئے پانی کا بندوبست کرنے کی اپیل کی ہے:فوٹو:فائل

بھارت میں شدید گرمی کے باعث پیاسے پرندے آسمان سے گرنے لگے۔

برطانوی خبرایجنسی کے مطابق بھارت کے مختلف علاقے گرمی کی شدید لہرکی لپیٹ میں ہیں۔بھارتی ریاست گجرات میں روزانہ پانی کی کمی کے باعث آسمان سے گرنے والے درجنوں پرندے اٹھائے جارہے ہیں۔امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی سے متاثرہونے والوں پرندوں میں کبوتر، چیلیں اورطوطے شامل ہیں۔ گرمی کی لہر سے پانی کے وسائل خشک ہورہے ہیں جو نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے لئے بھی خطرے کا باعث ہے۔

حکام نے عوام سے پرندوں کے لئے کھلے مقامات پرپانی رکھنے کی اپیل کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں