خواتین پارک میں داخلے سے روکنے پرنوجوانوں کے تشدد سے چوکیدار جاں بحق

55 سالہ حسنین اکرم خواتین کے پارک میں ڈیوٹی کر ریا تھا، پولیس حکام


ویب ڈیسک May 12, 2022
55 سالہ حسنین اکرم خواتین کے پارک میں ڈیوٹی کر ریا تھا، پولیس حکام۔ فوٹو:فائل

فیروز پور روڈ پر واقع خواتین پارک میں داخلے سے روکنے پر نوجوانوں نے مل کر چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کےعلاقے فیروز پور روڈ پر واقع خواتین پارک میں داخلے سے روکنے پر تشدد سے گارڈ جاں بحق ہوگیا، جب کہ پولیس نے تشدد کرنے والے چاروں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق فیروز پور روڈ پر واقع گرین ایونیو سوسائٹی کی پارک میں تعینات گارڈ پراسرار طور پر جاں بحق ہوا، سوسائٹی کے رہائشی تین بھائیوں اور ایک دوست نے 55 سالہ گارڈ حسنین اکرم کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، ہاتھا پائی کے دوران گارڈ زمین پر گرنے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ چاروں ملزمان کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا، حراست میں لئے گئے افراد میں عرفان، ریحان اور فرحان تین سگے بھائی ہیں، جب کہ ان کا ایک ساتھی بھی ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تصدیق کے بعد لاش کو مردہ خانہ جمع کروادیا ہے، موت کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں، پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے تو مزید کارروائی کی جائے گی، ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |