کراچی میں رات کے وقت بھی بدترین لوڈ شیڈنگ شروع

شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 10 سے 14 گھنٹے تک جاپہنچا


ویب ڈیسک May 12, 2022
(فوٹو : فائل)

کراچی: شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی رات کے وقت غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 10 سے 14 گھنٹے تک جاپہنچا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں دن میں چار مرتبہ ساڑھے تین سے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ بقیہ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 14 گھنٹے تک جاپہنچا ہے۔

نارتھ کراچی، سرسید ٹاؤن، یوپی موڑ، کینٹ ریلوے کالونی، اسکیم 33، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال، گلشن معمار، گڈاپ، کاٹھور، احسن آباد،کورنگی، اورنگی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن، سرجانی، بھینس کالونی، گارڈن، کھارادر، اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، ابراہیم حیدری، منوڑہ، قائد آباد، ملت ٹاؤن، معین آباد اور ایئرپورٹ کے علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ پڑھیں : ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 432 میگاواٹ تک پہنچ گیا

نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود کے الیکٹرک شہر میں بجلی کی ڈیمانڈ پوری کرنے میں ناکام ہے۔ کے الیکٹرک کے تمام گرڈ اسٹیشن اوورلوڈ ہوگئے جس کے باعث اضافی لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے قائم کردہ سائٹ، کورنگی اور بن قاسم پاور پلانٹس سے بجلی کی مطلوبہ پیداوار میں کمی آئی ہوئی ہے۔

دریں اثنا ماڈل کالونی شیٹ 12 اور میرٹھ سوسائٹی میں 8 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈننگ کے باعث علاقے میں پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں