لڑکوں کی پٹائی کرنے کی افواہوں پراب تک شادی نہیں ہوئیکنگنا رناوت

مجھ سے جلنے والے میرے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں، کنگنا رناوت

عام زندگی میں لڑکوں سمیت کسی سے سختی سے پیش نہیں آتی:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
بالی وڈ کی ہیروئن کنگنا رناوت نے اب تک شادی نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں بالی وڈ کی متنازع ہیروئن کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں افواہیں پھیلا دی گئیں کہ میں لڑکوں کو مارتی ہوں اسی لئے اب تک میری شادی نہیں ہوسکی۔


کنگنا رناوت کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلموں میں اسٹرونگ عورت کا کردار ادا کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ عام زندگی میں بھی میں لوگوں خصوصا لڑکوں سے سختی سے پیش آتی ہوں۔شادی اب تک نہ ہونے کی وجہ وہ افواہیں ہیں جولوگوں نے میرے متعلق پھیلائی ہیں کہ میں لڑکوں کی پٹائی لگاتی ہوں۔

کنگنا رناوت نے سوال کیا کہ کبھی کسی نے حقیقی زندگی میں مجھے کسی سے لڑتے یا پٹائی لگاتے دیکھا ہے۔ ایسا صرف مجھ سے جلنے والوں کا پروپینگنڈا ہے۔
Load Next Story