پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں باضابطہ شمولیت کی پیشکش کردی
پیپلزپارٹی کی ایم کیو ایم کو ہائر ایجوکیشن اور انڈسٹریز کی وزارت دینے کی بھی پیشکش، ذرائع
لاہور:
پیپلز پارٹی نے سندھ حکومت میں باضابطہ شمولیت کی پیشکش کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات میں ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں باضابطہ شمولیت کی پیشکش کردی ہے، اور ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی دعوت پر ایم کیو ایم کا وفد جلد آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے تیار کردہ بلدیاتی ڈرافٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا، پیپلز پارٹی نے میونسپل فنکشن کونسلرز کو دینے اور صوبائی مالیاتی کمیشن پر عمل درآمد کرنے کی شق پر آمادگی ظاہر کی، تمام اٹھارتیز کو مئیر کے ماتحت کرنے کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ کے حوالے سے نسرین جلیل کی سمری پر اٹھنے والا معاملہ بھی زیر غور لایا گیا، پیپلز پارٹی وفد نے ایم کیو ایم کو سندھ کابینہ میں شامل ہونے کی بھی دعوت دی، اور ایم کیو ایم کو ہائر ایجوکیشن اور انڈسٹریز کی وزارت دینے کی بھی پیشکش کی۔