کیا کترینہ کیف ماں بننے والی ہیں بالی ووڈ میں خبریں گرم

اداکارہ امید سے ہیں اسی لیے انہوں ںے فلم سازوں سے اپنے پروجیکٹس کی شوٹنگ کی تاریخیں تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے


ویب ڈیسک May 12, 2022
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کو 6 ماہ ہوچکے ہیں (فوٹو، فائل)

ISLAMABAD: معروف اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں بالی ووڈ میں پھیل گئی ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد وکی کوشل اور کترینہ والدین بن جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ امید سے ہیں اسی لیے انہوں ںے فلم سازوں سے اپنے پروجیکٹس کی شوٹنگ کی تاریخیں تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے جس کے بعد فلم انڈسٹری میں اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبریں گرم ہوگئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کو 6 ماہ ہوچکے ہیں تاہم اداکارہ دو ماہ کی حاملہ ہیں جبکہ یہ واضح رہے کہ مذکورہ جوڑے کی جانب سے اس ضمن میں کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی گئی۔

حالیہ چند دنوں سے انڈسٹری کے لوگ آپس میں گفتگو کررہے ہیں کہ کترینہ اور وکی کے اہل خانہ سمیت فلمی شخصیات بھی نئے مہمان کی آمد کے منتظر ہیں۔

اس سے قبل باربی ڈول کسی ایئرپورٹ پر گلابی رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے زیب تن کیے نظر آئی تھیں جس سے مداحوں نے بھی اندازہ لگایا تھا کہ وہ حاملہ ہیں کیوں عموماً کترینہ اس طرح کے ملبوسات زیب تن نہیں کرتیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں