امریکی شخص نے ریاضی کی مدد سے دولاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی

نارتھ کیرولینا کے پائی کی عددی قیمت کی بنا پر لاٹری ٹکٹ خریدا اور کل 192941 ڈالر کی رقم جیت گیا


ویب ڈیسک May 13, 2022
امریکی شخص نے ریاضیاتی مستقل پائی کے اعداد پر لاٹری ٹکٹ خریدے اور 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جیت لی ہے۔ فوٹو: فائل

KOHLER: علم ہی طاقت ہے کی ایک اچھی مثال امریکہ سے آئی ہے جہاں ایک نوجوان نے ریاضی کی مدد سے لاٹری کے انعام یافتہ نمبر کھوجنے کی کوشش کی جو کامیاب رہی۔ اس کے بعد وہ 192,941 ڈالرجیت گئے جو پاکستانی روپوں میں تین کروڑ 66 لاکھ روپے کی رقم بنتی ہے۔

ریاست نارتھ کیرولینا کے شہر ریلی سے تعلق رکھنے والے جوناتھن روبی نے ریاضیاتی مستقل (میتھمیٹکل کانسٹینٹ) پائی کی مدد لی ہے۔ یہ کسی دائرے کے محیط (سرکمفرینس) اور قطر کے ریاضیاتی تعلق کو بیان کرتا ہے۔ اس کی قدر 3.1415 ہوتی ہے۔

انہوں نے پائی کی قدر کی بنیاد پر ایک ایک ڈالر کے پانچ لاٹری ٹکٹ خریدے جو 3، 14،15، 31 اور 41 کو تھے اور یہ پائی کی مسلسل آگے بڑھتے ہوئے نمبروں کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس طرح وہ پانچ لاکھ 78 ہزار ڈالر انعام کا تیسرا حصہ جیتنے میں کامیاب رہے جو کروڑوں پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

اس سے قبل 64 سالہ جوناتھن ایک بارٹینڈر کا کام کررہے تھے جس سے ان کی گزربسر بہت مشکل تھی۔ تاہم انہیں ریاضی سے لگاؤ ہے اور انہوں نے اپنے دل کی آواز پر پائی کی قدر کے لحاظ سے ٹکٹ خریدے اور کامیاب رہے۔

تاہم انعامی رقم کا ایک حصہ ٹیکس میں جائے گا جس کے بعد وہ 137000 ڈالر کے اہل ہوں گے۔ جوناتھن نے کہا کہ وہ اپنے بل ادا کریں گے اور باقی رقم ریٹائرمنٹ کے لیے محفوظ رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں