کراچی میں جمعہ کو ہیٹ ویو کی پیشگوئی درجہ حرارت 40 ڈگری پہنچنے کا امکان

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع بھی 16 مئی تک غیرمعمولی گرمی کی لپیٹ رہ سکتے ہیں


ویب ڈیسک May 12, 2022
فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے باسیوں کو متنبہ کیا ہے کہ جمعے کو سمندری ہوائیں متاثر ہونے کے سبب پارہ 40 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہےجبکہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع 16 مئی تک غیرمعمولی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔

ارلی وارننگ سینٹر نے ہیٹ ویو کے حوالے سے ایک اور الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وسطی اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی لہر نے جمعرات سے (کراچی کے علاوہ) زیریں سندھ کو لپیٹ میں لیے رکھا، جو 16 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے۔

اس دوران جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز اور بے نظیر آباد کے اضلاع میں دن کے وقت پارہ 47 سے 49 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جمعے اور ہفتے کو کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں