فرانس کا ایران سے اپنے دو 2 قیدی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ

دونوں فرانسیسی شہری ایران میں چھٹی منانے گئے تھے، واقف کار


ویب ڈیسک May 12, 2022
[فائل-فوٹو]

BANNU: فرانس نے گزشتہ روز ایران میں انتشار و فسادات پھیلانے کے جرم میں قید ہوئے دو یورپیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ نے بیان دیا جس میں کہا گیا کہ ہمارے دو شہریوں کو ایران میں گرفتار کیا گیا ہے، انہیں رہا کیا جائے۔ حکومت اس بے بنیاد گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہے، لہٰذا دونوں شہریوں کو فوری وطن واپسی کی اجازت دی جائے۔

فرانس کی ایف این ای سی ایجوکیشن یونین کے وفاقی سکریٹری کرسٹوف لالینڈ نے رائٹرز کو بتایا کہ ان کا غالب گمان ہے کہ جو 2 افراد گزشتہ روز ایران میں گرفتار ہوئے، وہ ان کی ایک اسٹاف اور ان کا شوہر ہے جو ایران میں چھٹی منانے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اس نے ملک میں عدم تحفظ کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں دو یورپی باشندوں کو گرفتار کیا ہے لیکن ایران نے ان کی قومیت ظاہر نہیں کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں