رانیل وکرم سنگھ چھٹی بار سری لنکا کے وزیر اعظم مقرر

وکرم سنگھ نے صدارتی دفتر میں صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے سامنے عہدے کا حلف اٹھایا


ویب ڈیسک May 12, 2022
رانیل وکرم سنگھ، [فائل-فوٹو]

پانچ بار سری لنکا کے وزیر اعظم رہ چکے رانیل وکرم سنگھ کو ملک میں استحکام لانے کیلئے ایک بار پھر وزیر اعظم مقرر کردیا گیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق یہ تقرری سیاسی اور معاشی بحران کے درمیان ہوئی ہے جس نے پوری قوم کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ وکرم سنگھ جو کہ 73 سال کے ہیں، نے صدارتی دفتر میں صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

صدارتی ترجمان سودیوا ہیٹیارچی نے صحافیوں کو بتایا کہ کل کابینہ کی تقرری کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے بھائی مہندا راجا پاکسے نے پیر کے روز وزیر اعظم کے عہدے سے اس وقت استعفیٰ دیا جب کہ ملک بھر میں پرتشدد مظاہرین حکومت سے دستبرداری کا مطالبہ کر رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں