کراچی سے جولائی تا اپریل 105 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا تفصیلات جاری

جولائی 2021 سے اپریل 2022 کے دوران 32.9 فیصد ریکارڈ جمع ہوا، آر ٹی او


ویب ڈیسک May 12, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

MELBOURNE: ریجنل ٹیکس آفس کراچی نے مالیاتی سال برائے جولائی 2021 سے اپریل 2022 تک محصولات جمع ہونے کی تفصیلات جاری کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس کراچی (آرٹی او) نے شہر سے جولائی 2021 سے اپریل 2022 کے دوران 32.9 فیصد ریکارڈ ریوینیو جمع کیا جبکہ اس دوران ہدف 91 ارب ڈالر رکھا گیا تھا۔

گزشتہ برس آر ٹی او ٹو سے وابستہ چیف کمشنر حیدر علی دھاریجو کی رہنمائی میں کراچی سے اکٹھا کیے گئے ریوینیو شرح 79 ارب تھی۔

چیف کمشنر نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ مئی 2022 تک محصولات کی شرح کو 115 ارب تک بڑھانے کی کوشش کرینگے۔

دوسری جانب فی الحال آرٹی او ٹو کراچی 105 ارب محصولات جمع کرچکا ہے جو تمام تفویض یافتہ محصولات کا 91.3 فیصد بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں