محبوبہ سے ملاقات کیلئے لڑکے نے پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی

گاؤں والوں نے سرپنچ اور اہل محلہّ کی موجودگی میں جوڑے کی شادی کروا دی

بھارت میں الیکٹریشن نے پورے گاؤں کی بجلی منقطع کردی(فوٹو فائل)

بھارتی نوجوان نے محبوبہ سے ملاقات کے لیے پورے گاؤں کو بجلی سے محروم کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ و عجیب واقعہ بھارتی ریاست بہار کے پورنیہ ضلع کے گنیش پور گاؤں میں پیش آیا جہاں اکثر شام کے اوقات میں گاؤں کی بجلی منقطع ہوجاتی تھی۔

الیکٹریشن کوشش کرتا تھا کہ محبوبہ سے ملاقات کے دوران گاؤں کا کوئی فرد انہیں نہ دیکھے، اسی لیے وہ پورے گاؤں کو اندھیرے میں جھونک دیتا تھا۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہے روزانہ شام کے وقت پورے گاؤں کی بجلی منقطع ہوجاتی تھی جب کہ پڑوس والے گاؤں کی بجلی بحال رہتی۔

گنیش پور گاؤں کے رہائشیوں کو اندازہ ہوگیا تھا کہ کوئی عمداً گاؤں کی بجلی منقطع کررہا ہے، اسی لیے گاؤں والوں نے واقعے میں ملوث شخص کو پکڑنے کےلیے گہرا گڑھا کھودا۔

اگلے روز جب گاؤں بجلی سے محروم ہوا تو گاؤں کے رہائشیوں نے اس سرکاری اسکول کا دورہ کیا جہاں سے گاؤں کو بجلی فراہم کی جاتی تھی۔

گاؤں والوں نے گڑھے میں الیکٹریشن اور محبوبہ کو دیکھا تو شدید حیرت میں مبتلا ہوئے اور سرپنچ اور دیگر اہل محلّہ کی موجودگی میں الیکٹریشن اور محبوبہ کی شادی کروا دی۔
Load Next Story