مدینہ جانے والے پی آئی اے کی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
بوئنگ 777 طیارے کے ویدر ریڈار میں فنی خرابی تھی، ذرائع
ملتان سے مدینہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 9715 میں فنی خراب کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ طیارے کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
انہوں نے بتایا کہ بوئینگ 777 طیارے کے ویدر ریڈار میں فنی خرابی کے باعث طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اتارا گیا ہے جبکہ پی آئی اے کے انجینئر فنی خرابی دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔