امریکی جوڑے نے چند ہزار کا کھانا کھاکر ڈیڑھ لاکھ روپے ٹپ دیدی

ٹپ کی وجہ سے میرا مایوس کن دن خوشگوار بن گیا، امریکی خاتون


ویب ڈیسک May 13, 2022
فوٹو فائل

RAWALPINDI: امریکی شہری نے 9 ہزار روپے کا کھانا کھا کر دریا دلی کا مظاہرہ کیا اور ویٹریس کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد ٹپ دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے روڈی آئی لینڈ میں واقع ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی ویٹریس کا خراب ترین دن اس وقت خوشگوار دن میں تبدیل ہوگیا جب ایک گاہک نے چند ہزار کا کھانا کھاکر لاکھ روپے سے زائد ٹپ دی۔

ویٹریس نے میڈیا کو بتایا کہ میرا بیٹا تین سال کا ہے جسے میں ڈے کیئر میں چھوڑنے گئی لیکن انہوں نے میرے بچے کو رکھنے سے انکار کردیا کیوں کہ وہاں کوئی دیکھ بھال کرنے والا فی الحال موجود نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میری 16 سالہ بیٹی اسکول کے بعد بھائی کو سنبھال سکتی تھی اسی لیے مجھے بیٹی کے اسکول سے آنے کا انتظار کرنا پڑا اور میں ریسٹورنٹ پہنچنے میں تاخیر کا شکار ہوگئی۔

میرے دن کی ابتداء انتہائی مایوس کن تھی لیکن پہلے گاہک اتنے دریا دل تھے کہ انہوں نے میری دن کی ساری پریشانی ایک لمحے میں دور کردی۔

ویٹریس نے میڈیا کو بتایا کہ میاں بیوی نے 48 ڈالر کا کھانا کھایا اور جاتے ہوئے 810 ڈالر یعنی ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد رقم بطور بخشش دے گئے۔

امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے جوڑے کا نام تو نہیں معلوم مگر انہیں زندگی بھر بھول نہیں سکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں