کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان کی چار رکنی بیڈمنٹن ٹیم منتخب
پاکستان کے دو مرد اور دو خواتین کھلاڑی ان گیمز میں ملک کی نمائندگی کریں گی
کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان کی چار رکنی بیڈمنٹن ٹیم کا انتخاب کرلیاگیا۔
پاکستان کے دو مرد اور دو خواتین کھلاڑی ان گیمز میں ملک کی نمائندگی کریں گی، حتمی ٹیم کا چناؤ لاہور میں دو روزہ ٹرائلز کے بعد کیاگیا۔ ترجمان بیڈمنٹن فیڈریشن کےمطابق ان ٹرائلز میں ملک کے ٹاپ آٹھ لڑکوں اور سات بہترین خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے مراد علی کے ساتھ حافظ عرفان کامن ویلتھ گیمز کےلیے منتخب کیے گئے ہیں، ویمنز ایونٹس میں ماہ حور اورغزالہ صدیق پاکستانی دستے کا حصہ ہوں گی۔ظفر تسلیم کوچ اور پرویز بٹ مینیجر کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ روانہ ہوں گے۔