پاکستان اولمپک انکوائری کمیٹی نے 7 ڈوپ پازٹیو کبڈی کھلاڑیوں کو طلب کرلیا

نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے دوران تیرہ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے تھے


Sports Reporter May 13, 2022
نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے دوران تیرہ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے تھے

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی انکوائری کمیٹی نے ڈوپ پازٹیو آنے والے 7 کبڈی کھلاڑیوں کو طلب کرلیا۔

ذرائع کےمطابق کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو لاہور میں رکھاگیاہے، پی او اے نے چودھری محمد شفیق کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے، جس کے سامنے کھلاڑی اور ان کے کوچز پیش ہوں گے۔

نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے دوران تیرہ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے تھے ۔ رپورٹس کے مطابق سات کھلاڑیوں نے قوت بخش ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا تھا۔ ان کھلاڑیوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے، اب انکوائری کمیٹی ان کا موقف سننے کے بعد پابندی کی سفارشات فیڈریشن کو بھجوائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں