خیبر ایجنسی میں گن ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ سے 5 دہشتگرد ہلاک کئی ٹھکانے بھی تباہ
گن شپ ہیلی کاپٹرز نے تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں قائم دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
سیکیورٹی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹرز نے باڑہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کرکے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کی علی الصبح خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں قائم دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شیلنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں اس کے علاوہ دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے قبائلی علاقوں میں قائم دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شیلنگ کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں.