ایلون مسک نے ٹوئٹر خریداری کے منصوبے کو عارضی طور پر روک دیا

ٹوئٹر کے حصص کی قیمت میں 18 فیصد کمی ریکارڈ


ویب ڈیسک May 13, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کی 44 ارب میں خریداری کے منصوبے کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی خریداری کو تعطل میں ڈالنے کی وجہ سوشل میڈیا نیٹ ورک پر جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ بتائی جارہی ہے۔

رائٹرز میں شائع ہونے والی خبر میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ٹوئٹر صارفین کی تعداد 22 کروڑ 90 لاکھ ہے تاہم کمپنی نے مئی کے آغاز میں 5 فیصد سے کچھ کم اکاؤنٹس جعلی یا اسپام ہونے کی رپورٹ کی تھی لیکن سماجی رابطے کی سائٹ مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس بات کی تصدیق ہونی چاہیے کہ ٹوئٹر کے جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کتنے فیصد ہے۔

ٹوئٹر کی یہ قیمت اس وقت کمپنی کے حصص کی قیمتوں کی بنیاد پر طے ہوئی تھی، مگر حالیہ ہفتوں میں یہ قدر گھٹ کر 35 ارب ڈالرز رہ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر خریداری کے منصوبے پر کام نہ کرنے کے بعد ٹوئٹر کے حصص کی قیمت میں 18 فیصد کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ اپریل کے اختتام پر ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو تقریباً 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں