کراچی میں جمعے کے روز پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

ریگستانی ہواؤں اور لُو کے باعث گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ رہی

(فوٹو: ٹوئٹر)

ISLAMABAD:
شہر قائد میں گرمی کی شدید لہر کا آغاز ہوگیا، بلوچستان کی گرم ریگستانی ہواؤں کے سبب لُوکے تھپیڑے چلے جبکہ پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بلوچستان کی گرم ہواؤں کے باعث درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا، حبس کی وجہ سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی گئی جبکہ ہفتے کو بھی موسم گرم اور پارہ 40 ڈگری سے تجاوز ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں ہیٹ ویو کے خدشات کی نفی کی ہوئی تاہم گرم موسم کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی اور گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ رہی۔


محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری نئی پیش گوئی کے مطابق ہفتےکو بھی شہر میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے،جس کے دوران درجہ حرارت 38سے 40 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق دیہی سندھ کے بیشترعلاقوں میں مسلسل شدید گرمی کی لہر اگلے مزید آج ایک روز جاری رہے گی، 15 اور 16 مئی کے دوران درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کمی متوقع ہے تاہم 17مئی سے دوبارہ وسطی اور بالائی سندھ میں گرمی کی لہر دوبارہ شدید ہونے کا قوی امکان ہے۔

اس اس دوران نواب شاہ، جیکب آباد، لاڑکانہ، شکارپور، قمبر شہداد کوٹ، خیرپور اور سکھرکے اضلاع میں شدید گرمی رہے گی، مذکورہ اضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ پارہ 46 سے48 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
Load Next Story