حالیہ ہفتے ملک میں 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا وفاقی ادارہ شماریات
حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں ہفت وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.49 فیصد اضافہ ہوا
ملک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کردیا، سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح 15اعشاریہ 85 فیصد تک پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے، ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں 28 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں حالیہ ہفتے چھ کی قیمتوں میں کمی جب کہ سترہ اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران آٹے کے تھیلے میں سب سے زیادہ یعنی 41.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اس کے علاوہ چکن کی قیمت میں بھی 12.13 فیصد ہوا جب کہ آلو کی قیمت میں 7.04 فیصد، انڈوں میں 5.08 فیصد اور مسور کی دال کی قیمت میں 4.79 فیصد اضافہ ہوا۔
اسی طرح ماش کی دال، مٹن گوشت، سگریٹ اور ماچس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر، کیلے، چینی اور ایل پی جی کی قیمتوں مین کمی ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو گزشتہ ہفتے کے دوران پچھلے سال کی نسبت پیاز، ٹماٹر، لہسن اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کمی آئی لیکن گزشتہ سال کے مقابلے میں اب بھی زیادہ ہے۔