کوئٹہ چمن شاہراہ پر کار اور مسافر بس میں تصادم سے 8 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں، ریسکیو حکام

حادثے میں جاں بحق افراد ایک ہی گاڑی پر سوار تھے۔ فوٹو: فائل

سرانان کے قریب کار اور مسافر بس میں تصادم سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ پر سرانان کے قریب سید حمید پل پر تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ جبکہ اس میں سوار 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر سول اسپتال پشین لایا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔


لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں دو بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں، لاشوں کو مردہ خانے میں رکھوا دیا گیا جنہیں قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردیا جائے گا۔

 
Load Next Story