T-Magazine
Next Story

امریکا جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 11 افراد ہلاک

اکتوبر 2021 سے مارچ 2022 تک 571 ہیٹی اور 252 ڈومینکین ریپبلک کے شہریوں کو امریکی سمندری حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔

By Web Desk |
امریکا جانے والے تارکین وطن غرق آب(فوٹو فائل)
facebook whatsapp
PUBLISHED May 13, 2022
KARACHI: بہتر مستقبل کی تلاش میں غیرقانونی طریقے سے امریکا جانے والے تارکین وطن عرق آب ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سمندری حدود میں تارکین وطن سے بھری ہوئی کشتی الٹی ہے جس میں سوار 11 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 31 مہاجرین کو کوسٹ گارڈ نے ریسکیو کرلیا۔

ترجمان امریکی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ جن افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے ان میں اکثر کا تعلق ہیٹی اور ڈومینکین ریپبلک سے ہے جب کہ ہلاک شدگان کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

کوسٹ گارڈ نے ریسکیو کیے جانے والے تارکین وطن کو امریکی جزیرے پورٹو ریکو منتقل کردیا ہے جن میں 8 افراد کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے قبل بھی امریکی کوسٹ اور ہیٹی سمندری فورس نے غیرقانونی طور پر امریکا جانے والے تارکین کو سمندر سے ریسکیو کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2021 سے مارچ 2022 تک 571 ہیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور 252 ڈومینکین ریپبلک کے شہریوں کو امریکی سمندری حدود سے گرفتار کیا جاچکا ہے۔