کراچیلیاری میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ اور کریکر حملہ 2 افراد ہلاک

لیاری میں کریکر حملے کے علاوہ ماڑی پور اور سرجانی میں بھی دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔


ویب ڈیسک March 02, 2014
کریکر حملے سے ہلاک افرادکی لاشوں اور زخمیوں کو سول اپستال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

لیاری کے علاقے بغدادی میں دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم اور کریکر حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ شہر میں آج پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں سیفی لین کے قریب دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے بعد ایک گروپ کے کارندوں نے مخالفین پر کریکر پھینکا جس کی زد میں آکر 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے دو موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ماڑی پور روڈ پر شینواری ہوٹل کے قریب ایک نامعلوم شخص کی سربریدہ لاش ملی ہے تاہم بغدادی اور ماڑی پور تھانے کے درمیان حدود کے تنازعے پر ایک گھنٹے بعد لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا، اس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن میں خدا کی بستی سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں