روس نے رومانیہ اور بلغاریہ کے سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا

رومانیہ نے یوکرین سے جنگ کے باعث روس کے سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا تھا

رومانیہ اور بلغاریہ کے سفارت کاروں کو اہل خانہ کے ہمراہ ملکبدر کردیا گیا، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
روس نے جواباً رومانیہ اور بلغاریہ کے درجن سے زائد سفارت کاروں کو فوری طور پر ملک سے بیدخل کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رومانیہ اور بلغاریہ کی جانب سے روسی سفارت کاروں کو بیدخل کرنے کے بعد روس نے بھی جواباً رومانیہ کے 10 اور بلغاریہ کے ایک سفارت کار کو فوری طور پر ملک بدر کردیا۔


قبل ازیں رومانیہ نے یوکرین جنگ کی وجہ سے روس کے 5 سفارت کاروں کو بیدخل کردیا تھا جس کے بعد بلغاریہ نے بھی روسی سفارت کار کو ملک بدر کردیا تھا۔

رومانیہ اور بلغاریہ سے پہلے دیگر یورپی ممالک نے بھی روسی سفارت کاروں کو احتجاجاً بیدخل کردیا تھا جس کے جواب میں روس نے بھی ان ممالک کے سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا تھا۔

واضح رہے کہ روس نے 26 فروری کو یوکرین پر حملہ کردیا تھا اور یوکرین کے کئی شہروں میں اب تاحال روسی اور یوکرینی فوجیوں کے درمیان جنگ جاری ہے۔
Load Next Story